ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ؛ عالمی مارکیٹ میں بھونچال آگیا

تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ؛ عالمی مارکیٹ میں بھونچال آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تیل کی عالمی مارکیٹ میں بھونچال آگیا قیمتوں میں بڑا اضافہ  ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی  قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ہی دن میں 8 ڈالر اضافے کے ساتھ 119ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے بھاؤ میں بھی تقریباً 7ڈالر کا اضافہ، قیمت بڑھ کر 106ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف نے بھی  جمعہ کو  تیل کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ۔  انہوں نے خام تیل  کی قیمتوں میں اضافے کے بعد  اعلان  کیا کہ  جمعہ کو  تیل کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں  تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں ۔