ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل الیون کا پہلا الیمینیٹر میچ، حیدر آباد کے کیپٹن نے بیٹنگ سلطانز کو دےدی

پی ایس ایل الیون کا پہلا الیمینیٹر میچ، حیدر آباد کے کیپٹن نے بیٹنگ سلطانز کو دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے سیزن الیون کا آج سب سے زیادہ سنسنی خیز میچ قذافی سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے۔ میچ حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کے مابین ہو رہا ہے۔ یہ پلے آف راؤنڈ کا پہلا الیمینیٹر میچ ہے۔ جو ٹیم ہاری اس کا کھیل آج شب ہی ختم ہو جائے گا۔

 ٹاس جیت پر بڑا فیصلہ

 حیدر آباد کنگز مین کے کیپٹن  مورنوس لیبوشین کا ستارہ آج شام بھی عروج پر دکھائی دیا۔ لیبوشین اس مشکل میچ کا ٹاس جیت گئے اور  مخالف ٹیم کے لئے اپنی مرضی کا میدان منتخب کرنے کی سہولت ان کو مل گئی۔

 لیبوشین نے ملتان سلطانز کے کیپٹن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آٖر کر دی۔  حیدر آباد ٹارگٹ کو چیز کریں گے۔

 گزشتہ میچوں میں پرفارمنس

 پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن الیمینیٹر میچ میں غیر متعلق ہو چکی ہے لیکن اس سے یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ اب تک ملتان سلطانز کی پرفارمنس حیدر آباد کنگز مین کی نسبت قدرے بہتر رہی ہے۔ سلطانز کے پوائنتس ٹیبل پر  12 پوائنٹ ہیں اور حیدر آباد کے 10 پوائنٹ ہیں لیکن اپنا گزشتہ میچ حیدر آباد نے 103 رنز سے جیت لیا تھا اور ملتان سلطانز اپنے گزشتہ 2 میچ ہارنے کے بعد آج  نسبتاً ہائی مورال کے ساتھ  کھیل رہے حیدر آباد کے سامنے آ رہے ہیں۔