احتشام کیانی: 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں اس سے قبل 22 اپریل کو مقرر تھیں،ایران امریکہ مذاکرات اور ریڈ زون کی بندش کے باعث کازلسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔