ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے،چیئرمین نیب

انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے،چیئرمین نیب

انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے،چیئرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری ہو گئے ہیں،انٹرپول نے نیب کے کہنے پر ریڈ وارنٹ جاری کئے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نےسینئر صحافیوں سے ملاقات  کی ، جس میں گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ  ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ  ہو چکے ہیں،ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے بھاری کیسز پر جاری ہوئے،ملک ریاض کیخلاف 900 ارب کے زائد کے کیسز کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے۔نیب کے کہنے پر انٹر پول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے۔