ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11: قذافی اسٹیڈیم میں بقیہ میچز کا آغاز، ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا

پی ایس ایل 11: قذافی اسٹیڈیم میں بقیہ میچز کا آغاز، ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے بقیہ میچز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ کا میلہ سج گیا ہے، جہاں آج پہلا ایلیمنیٹر کھیلا جائے گا۔

میچ میں ملتان سلطانز اور حیدر آباد کنگز مین آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے کی حیثیت رکھتا ہے۔

منتظمین کے مطابق آج کے میچ میں پہلی بار اس سیزن میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے گراؤنڈ میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ 18 مختلف ٹی سی ایس مراکز پر جاری ہے، جبکہ ٹی سی ایس باکس آفس لبرٹی پر بھی خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے تاکہ شائقین آسانی سے ٹکٹس حاصل کر سکیں۔