شہزاد خان ابدالی:شہر میں آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جہاں سرکاری آٹے کی فراہمی تقریباً بند ہو چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے نایاب ہو گئے ہیں۔
صدر کریانہ مرچنٹس کے مطابق شہر میں روزانہ 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تقریباً 2 لاکھ تھیلوں کی طلب موجود ہے، تاہم سپلائی نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے حافظ محمد عارف کا کہنا ہے کہ شہر کی مارکیٹوں میں سرکاری آٹے کے تھیلے پہنچ ہی نہیں رہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب آٹے کی قلت کے باعث قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور شہری فلور ملوں سے 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1450 سے 1650 روپے تک خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آٹے کی سپلائی بحال کی جائے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔