زاہد چوہدری: چھانگا مانگا کے قریب ٹریفک حادثے میں تین طالبات زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پرنسپل پروفیسر فاروق افضل اور ایم ایس پروفیسر فریاد حسین ایمرجنسی وارڈ پہنچ گئے اور زخمی طالبات کی عیادت کی۔
پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ بچیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔