ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب ٹاؤن قتل کیس حل، گاڑی میں موجود خاتون ہی قاتل نکلی

نواب ٹاؤن قتل کیس حل، گاڑی میں موجود خاتون ہی قاتل نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : نواب ٹاؤن میں کار سوار کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا، مقتول کے ساتھ موجود خاتون ہی قاتل نکلی ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ماہ نور نے خود گولی چلا کر ندیم ارشاد کو قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ماہ نور نے اپنے سابق شوہر کو چھوڑ کر مقتول کے ساتھ تعلق قائم کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہل خانہ اس کی منگنی ایک لیڈی ڈاکٹر سے کر رہے تھے، جبکہ ماہ نور اور ندیم کا نکاح بھی ہو چکا تھا، تاہم دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ دوبارہ اپنے سابق شوہر کے پاس جانا چاہتی تھی، اسی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ دوران تفتیش ملزمہ نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان تقریباً چار سال سے تعلق تھا اور خاتون نے مقتول کو اسی کے پستول سے گولی مار کر قتل کیا۔