ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11,ٹکٹس کیلئے شائقین کی قطاریں لگ گئیں

پی ایس ایل 11,ٹکٹس کیلئے شائقین کی قطاریں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 ،شہر بھر میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہےٹکٹس کے حصول کیلئے مختلف مقامات پر رش لگ گیا ہے شائقین پرجوش نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم کا رخ کرنے کیلئے پرجوش ہے پی ایس ایل ٹکٹس کیلئے ٹی سی ایس گلبرگ میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹی سی ایس سے ٹکٹس کی دستیابی نے خریداری کا عمل آسان بنا دیا ہےقطار تو کافی لمبی لیکن میچ بھی لازمی دیکھنا ہے اس لئے ٹکٹ خریدنے آئے ہیں۔

ٹکٹس خریدنے کیلئے آنیوالےشہری کہتے ہیں کہ اپنی من مند پسند ٹیم کی حمایت کیلئے ٹکٹ خرید رہے ہیں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کا مزہ ہی الگ ہے شہریوں نے مزیدکہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے چیئرمین پی سی بی کے شکرگزار ہیں۔