ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلہ متاثرین کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام، متاثرین سے اظہار یکجہتی

زلزلہ متاثرین کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام، متاثرین سے اظہار یکجہتی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:مریم نواز نے زلزلہ متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ قدرتی آفات انسانیت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، جن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مضبوط حکمت عملی اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے پنجاب کو مزید مضبوط اور محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے بہتر اور پائیدار انفراسٹرکچر انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیرات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زلزلوں اور دیگر آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق منصوبہ بندی کریں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔