ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت عالمی دہشت گرد ،معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنا بھارت کا غیر انسانی اقدام؛گورنر پنجاب

بھارت عالمی دہشت گرد ،معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنا بھارت کا غیر انسانی اقدام؛گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تاجروں اور پارٹی کارکنوں کی ملاقات ہوئی 
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنا بھارت کا غیر انسانی اقدام ہے،پاک فوج کے سپہ سالار ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،پیپلز پارٹی ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،بھارت کی اپنی ہی فوج نے پہلگام حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اس کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔بھارت عالمی دہشت گرد ہے۔غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامے کو مسترد کرچکا ہے۔
 گورنر پنجاب نے کہا جنگ کی صورت میں بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مودی نے سستی شہرت کے لئے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے۔بھارتی حکومت عالمی میڈیا کی کوریج نہ ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے امن کا خواہاں ہے،پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہے۔ملک کی خاطر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔