احمر خان: ملتان میں کیری ڈبہ میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہونے کا معاملہ, ریسکیو حکام کے مطابق پل مظفرآباد کے علاقے کیری ڈبہ میں پیٹرل لیک ہونے سے آگ لگ گئی.
آگ لگنے سے کیری ڈبے میں موجود 4 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے، آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ پیٹرول کا لیک ہونا بتائی جاتی ہے، جاں بحق افراد کی شناخت حاکم ، کاشف ، ذیشان اور سجاد کے نام سے ہوئی ۔
زخمیوں کی شناخت شہباز اور نذر کے نام سے ہوئی, تین جاں بحق ہونے والے افراد سگے بھائی جبکہ ایک دوست ہے۔
شہباز ولد محمد شریف 33 فیصد جھلس کر زخمی ہوا اور ڈرائیور نظیر حسین ولد محمد بخش ایک فیصد جھلس کر زخمی ہوا۔