شاہد سپرا:لیسکو کا رائیونڈ کے علاقے میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے،آپریشن کے دوران متعدد گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔
ایس ڈی او آصف خان کے مطابق بجلی چوری کی وجہ سے چھ ٹرانسفارمر اتار لئے گئے،تیرہ مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری پکڑی گئی،مستقل نادہندہ ہونے کی وجہ سے 23 کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔
ایکسیئن رائیونڈ ڈویژن علی رضا نے بتایا کہ دو مقامات پر ڈسٹری بیوشن لائن کو اتار لیا گیا۔
ایس ڈی او آصف خان نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔
ایکسیئن رائیونڈ ڈویژن نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کو لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج ہوں گے۔