ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلگام فالس فلیگ آپریشن !697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس، 1089 بھارتی شہری بھارت روانہ

پہلگام فالس فلیگ آپریشن !697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس، 1089 بھارتی شہری بھارت روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عرفان ملک :بھارتی جارحیت، پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی، پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

  تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پربھارتی شہریوں کو واپس بھجوائے جانے اورپاکستانیوں کی واپسی کی رپورٹ جاری کردی۔

پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد 697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے،پاکستان سے 1089 بھارتی شہری واہگہ بارڈر کراس کرکے بھارت روانہ کئے گئے،بھارتی شہریوں کی روانگی کے دوران سکیورٹی الرٹ  ہے

حکومت کی جانب سےبھارت کے بے بنیاد الزامات پر بھارتی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایات کی گئی تھی،بھارت واپس بھجوائے جانے والوں میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔