اداکارہ جویریہ سعود نے دعا زہرہ کے والدین کو کیا مشورہ دیا؟  

Actress javeria,messege for,Dua zehra parents
کیپشن: Javeria saud
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ جویریہ سعود نے دعا زہرہ کے والدین کو مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور میں ظہیر احمد نامی لڑکے سے نکاح کر لیا تھا، عدالت نے دعا کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

دعا زہرہ کے لاپتا ہونے پر متعدد شوبز شخصیات نے ان کی بازیابی کے لیے پوسٹ شیئر کی تھیں اوراب اداکارہ جویریہ سعود نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور دعا زہرہ کے والدین کو مشورہ دیا۔

جویریہ نے لکھا کہ ’الحمدللہ دعا خیریت سے ہے، والدین سے میری گزارش ہے کہ گھر میں بیٹیوں کے لیے ایسے حالات پیدا نہ ہونے دیں کہ ان کو اپنا گھر دوزخ لگنے لگے اور وہ جنت کی تلاش میں مجبوراً گھر سے باہر قدم نکال لیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اللہ سب بیٹیوں کے نصیب بلند فرمائے