ویب ڈیسک : رواں سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان، درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں یکم مئی سے 13 مئی تک جمع کروائی جاسکیں گی۔ اس سال حج اخراجات بڑھ کر 7 سے 10 لاکھ تک ہوسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکورنے کہا کہ پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے۔ 40 فیصد سرکاری اور 60 پرائیویٹ حج کوٹہ رکھا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے، وزارت نے فیصلہ کیا ہے حج درخواستیں 50 ہزار ٹوکن منی لیا جائے۔
حج کے خواہش مند افراد 9 سے 13مئی تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔۔حج سے متعلق تیاریوں کےلیے 22مئی تک کا وقت دیاگیا ہے۔۔سعودی حکومت نے اس سال حج کے لئے دروازے کھول دیے ہیں۔۔حج کی سات سے دس لاکھ روپےقیمت ہو سکتی ہے ۔۔۔حج کی عمر 65سال رکھی گئی ہے۔۔وفاقی وزیربرائےمذہبی امور مفتی عبدالشکور pic.twitter.com/rlH0pX2pOp
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 29, 2022