عمران خان ملک پر عذاب کی طرح مسلط ہوا ہے : حمزہ شہباز

عمران خان ملک پر عذاب کی طرح مسلط ہوا ہے : حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)حتساب عدالت میں رمضان شوگرملزکیس کی سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کردی گئی، حمزہ شہباز شیریف نے کہاکہ حکومت آج بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کی سماعت ہوئی،اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز احتساب عدالت پیش ہوئے تاہم جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی، شہبازشریف بیرون ملک ہونےکی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے،جج سید نجم الحسن بخاری رخصت پر ہونے کی وجہ سےملزمان کوکورٹ نمبر3میں پیش کیاگیا،احتساب عدالت کے اندراورباہرپولیس کی نفری تعینات کی گئی،حمزہ شہباز کے محافظوں کی عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکم پیل، تلخ کلامی ہوئی،گارڈز نے عدالت میں جانے سےروکنے پر اہلکار کو گریبان سے پکڑ کر کھینچا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کی آمد آمد ہے حکومت نے مہنگائی کا طوفان پرپا کردیا ہے،حکومت کے وزراء سوائے تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا جا رہا،حکومت آج بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے جا رہی ہے،پشاور میں نیب نام کی چیز نظر نہیں آرہی،کیا وہاں نیب سو رہی ہے؟ان کاکہناتھاکہ عوام کی کمر ٹوٹ دینے والی مہنگائی آتی دیکھ  رہاہوں اس حکومت نے عوام کو عذاب میں مبتلاکر دیا ہے،سبزیاں پھل اور دیگر اشیا خرونوش کی قمیت خوفناک حمد تک بڑھ گئی جبکہ ادویات کی قیمتیں 400 فیصد بڑھ گئیں ہیں۔

اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز  کا کہناتھاکہ آئین کی شقوں کو دیکھیں تو ہمارا نظام پارلیمانی ہے جس کا ہم ہر قیمت پر دفاع کریں گے،حکومت گرانے کاکوئی شوق نہیں، حکومت کے وزیر ایک دوسرے پر تنقید میں لگے ہوئے ہیں،عمران خان ملک پر عذاب کی طرح مسلط ہوا ہے،اس وقت ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے،عمران کنٹینر پر چڑھ کر قوم کو سبز باغ دکھاتے تھے، اب وعدے بھی پورے کریں، قوم ایک ایک وعدہ جھوٹا ہوتا ہوا دیکھ رہی ہے،عوام حکومت کا اصل چہرہ دیکھ رہے ہیں، دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو ان حکمرانوں کے شر سے محفوظ رکھیں۔

علاوہ ازیں ایم اےاوکالج، سول سیکرٹریٹ کی طرف آنیوالے راستوں کوبند کردیا گیا،راستوں کوکنٹینراورخاردارتاریں لگاکربند کیاگیا، جس پرسائلین،شہریوں کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑا،بعداازاںاحتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز اور آشیانہ کیس میں شہباز شریف فواد حسن فواد احد چیمہ کے ریفرنس کی سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer