وقت ثابت کرے گا کہ پی ٹی آئی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا:عمران خان

وقت ثابت کرے گا کہ پی ٹی آئی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے لیے خون کے آخری قطر ے  تک لڑوں گا,تواز شریف اوبامہ سے پرچی دیکھ کر بات کرتا تھا, انصاف کا دوسرا پہلومیرٹ ہے, مدینہ دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست تھی،عمران خان کا پاور شو جلسے میں اہم امور پر خطاب۔

اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے عمران خان کا  کہنا تھا کہ میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔جتنی بھی میری زندگی ہے، میں اپنے خون کے آخری قطرے تک آپ کے لیے لڑوں گا۔ نعروں کے بغیر آپ نے میری باتیں سننی ہیں۔آج آپ کو 11 پوائنٹ دوں گا جو نیا پاکستان بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ سب اپنے اپنے سے سوال کریں کہ پاکستان کیوں بنا تھا؟قوم نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا۔ میرے دل سے آپ کے لیے دعا نکلتی ہے۔ ہسپتالہو یا نمل یونیورسٹی عوام نے میری دل کھول کر مدد کی۔

انھوں نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں بتاتا ہوں قائداعظم جو انگریزوں سے آزادی کیلئے مسلمانوں اور ہندوؤں کو کیوں ایک کرنا چاہتے تھے، قائد اعظم نے اسی گراؤنڈ میں پاکستان بنانے کا اعلان کیا تھا، جو پاکستان قائد اعظم چاہتے تھے اس میں سب کو برابر کے حقوق ملنے تھے، آج کا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہے نہ علامہ اقبال کا پاکستان۔ 

پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ملک بننا تھا مدینہ کے ریاست کے ماڈل پر، مدینہ میں غیر مسلم برابر کے شہری تھے، نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا تھا بڑی قومیں برباد ہوئی جہاں امیر کا قانون اور تھا ، غریب کا قانون اور تھا، مدینہ کی ریاست میں یہ ہوتا تھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی بھی اگر چوری کرتی تو اسے سزا دی جاتی، نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے میرٹ قائم کیا جو بھی میرٹ پر پورا اترتا تھا اسے عہدہ دیا جاتا تھا۔

کپتان نے بتایا کہ مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست تھی، تعلیم حاصل کرکے مسلمان قوم عظیم بن گئی، ہم نے امیر اور غریب کے پاکستان کو ایک بنانا ہے جہاں میرٹ سے اوپر کوئی نہ ہو،مسلمانوں میںبادشاہت آتے ہی مسلمانوں پر زوال آگیا، اس مدینہ کی ریاست میں جو مسلمان بنے وہ 700 سال تک دنیا کی سپر پاور رہے،ہلاکو خان نے ان مسلم حکمرانوں کا مثالی سبق سکھایا،اپنے نظریے سے ہٹنے والی قوم تباہ ہو جاتی ہے،  قائداعظم انصاف پر مبنی پاکستان چاہتے تھے۔ 

 جلسہ میں انھوں نے واضح کیا کہ پاکستانی وزیراعظم کی جس طرح امریکی ایئرپورٹ پر تلاشی ہوئی تو سوچیں عام پاکستانی کی تلاشی کیسے ہوتی ہوگی، نواز شریف اوبامہ سے پرچی دیکھ کر بات کرتا تھا۔ پچھلے 10 برس میں قرضہ 6000 ارب سے بڑھ کر 27000 ارب ہوگیا ہے، 

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ میں جب کرکٹر تھا مجھے سیاست میں کوئی لگاؤ نہیں تھا۔ میری والدہ کو جب کینسر ہوا کوئی پاکستان میں کینسر کا ہسپتال نہیں تھا جہاں میں اپنی والدہ کا علاج کرواتا،میں اپنی ماں کا لاڈلا تھا، ان کا علاج کرانے کی غرض سے ان کو انگلیںڈ لے گیا، پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، پاکستان پرعائدغیرملکی قرضہ اداکرنےکیلئےہرچیزپرٹیکس لگےگا، ٹیکس عائدکرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

اپنے خطاب میں پاکستان کی صف اول کی سیاسی جماعت کے مرکزی رہنما نے کہا کہ انصاف کا دوسرا پہلومیرٹ ہے،ماضی میں ہماری بیورکریسی اور سول سروس بہت بہترتھی، ہمارے پاس بچوں کو پڑھانے کیلئے پیسہ نہیں، آسٹریلیا کی ٹوٹل آبادی ڈھائی کروڑ ہے اور پاکستان میں اتنے بچے سکولوں سے باہر ہیں، نائیجیریاکےبعدپاکستان دوسرابڑاملک ہےجہاں بچےسکولوں سےباہرہیں۔ 

خطاب کے دوران انھوں نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ ملک میں کینسر کا ہسپتال نہیں بن سکتا, میں نے فیصلہ کیا کہ ملک میں کینسر کا ہسپتال بناؤں گ, شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو باہر چلے جاتے ہیں, سارا شریف خاندان باہر بیٹھا ہوا ہے, اگر غریب آدمی کے پاس پیسہ نہیں ہے تو وہ علاج کہاں سے کرائے, تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے,

کپتان پارٹی سے متعلق کہا کہ میں نے 1996 میں پارٹی بنائی  اور اپنی جدو جہد کرتا  رہا, شیخ رشید نے مجھے ایک دن کہا کہ کے تمھاری تانگہ پارٹی ہے, آج ہم پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہیں,وقت ثابت کرے گا کہ اس پارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا, ہم خونی انقلاب کے بغیر ملک میں تبدیلی لائے ہیں۔ 

تقریر میں انھوں نے امر سے بھی روشناس کرایا کہ ہم دھرنے سے ہم ملک میں تبدیلی لے کر آئے ہیں، دوسرے الیکشن میں مجھے ایک سیٹ ملی تھی، ہار نہیں مانتا، آخری گیند تک لڑتا ہوں، اگر ہم پنا رُخ بدل لیں تو یہ ملک عظیم ملک بن سکتا ہے، کیا کوئی ملک سڑکیں اور پل بنانے سے بنتا ہے؟ شوکت خانم ہسپتال کو دنیا کا ورلڈ کلاس ہسپتال کا سرٹیفکیٹ ملا ہے، میں قرضوں کو ختم کرنے کے لیے پاکستانی قوم سے پیسہ اکھٹا کروں گا،مجھے پشاور شوکت خانم ہسپتال کے لیے پاکستانی قوم نے دو ارب روپے دیئے تھے،تعلیم، میرٹ، فلاح اور انصاف ہو تو ریاست چل سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہری پور میں آسٹریا کے تعاون سے عالمی معیار کی یونیورسٹی بن رہی ہے، اس یونیورسٹی میں ہمارے بچے باہر جائے بنا یہیں بیٹھ کے آسٹریا کی انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کریں گے،پختونخوا میں 70 فیصد عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ لائے ہیں۔ 

مینار پاکستان پر ہونے والے سیاسی پاور شو میں پی ٹی آئی چیئرمین نے نئے پاکستان کے حوالے سے گیارہ نکات بتا دیئے۔ 

1۔ یکساں نظام تعلیم

2۔ یکساں صحت کا نظام

3.قرض اتاریں گے
4 ۔ نیب اور احتساب کا صحیح نظام

5 ۔ سرمایہ کاری

6۔ روزگار کی فراہمی

7۔  سیاحت 

8۔ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ

9۔ وفاق کی مظبوطی

10۔ پولیس نظام میں اصلاحات

11۔ خواتین کی تعلیم اور قانونی تحفظ

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

تحریک انصاف کے کارکنوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے،کپتان نے سٹیج پر پہنچ کر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کا پاور شو سے  خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ سول حکومتون کو موقع ملا لیکن تبدیلی نہیں آئی، محمود قریشی نے کہا کہ اسی گراونڈ میں پاکستان بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، اب نئے پاکستان کی بنیاد بھی یہیں رکھی جارہی ہے,انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار شہادتیں دیں, انہوں نے کہا کہ آج کا مزدور اور کسان پہلے سے زیادہ بدحال ہے، عمران خان کو ایک موقع ضرور دینا چاہیے,شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو آیندہ کالائحہ عمل طے کرنا ہوگا، تین مرتبہ نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا گیا، کیا تبدیلی آئی؟انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آجبھی ن لیگ کی حکومت ہے، کیا وہاں تبدیلی آئی؟۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹگ کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ وہ پاکستان نہیں ہے جہاں انصاف ملتا تھا،یہ وہ پاکستان نہٰیں جسے قائداعظم نے بنا یا تھا ،آپ نے سوچا کہ70سال سے پاکستان کو کس نے تماشا بنایا، ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں غریب کو عزت ملے۔

 پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ آج ایک نئے پاکستان بنانے کی بنیاد رکھی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی انقلاب لاسکتا ہے تووہ کسان ہیں، ن لیگ نے کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے،

انہوں نے کہا کہ غریب کسان ایک اور پاکستان میں رہتا ہے، غریب کاشتکار سے فصل خرید لی جاتی ہے تو ریٹ بڑھا دیا جاتا ہے،جہانگیر ترین نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم کسان کو خوشحال کریں گے، ہر کاشتکار کو اس کے فصل کی پوری قیمت ملے گی۔

پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ترقی صرف چار سٹرکوں پر دیکھائی دیتی ہے،لاہور کے 80فیصد لوگ گندہ پانی پیتے ہیں،ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ بیروزگار ہیں،لاہور کے ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض ہیں۔ 

جلسے سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ، کہا کہ جب لاہور سوجاتا ہے تو قوم سوجاتی ہے لیکن آج قوم جاگ اٹھی ہے،انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کیوں کہ میں تبدیلی چاہتا ہوں، میں سچ کا ساتھ دوں گا، شیخ رشید نے کہا کہ یہ دھوکے باز لوگ ووٹ کے دن تک شریف ہیں، چار سال میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا ، شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو عوام کے سمندر میں سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشیت ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے، حکومت نے 4 سالوں میں 35 ارب کا قرضہ لیا ،انہوں نے  مزید کہا  کہ 70 سالوں سے ایک چور جاتا ہےاور دوسرا آجاتا ہے، عمران خان اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ، یہ انقلاب لائیں گے، چلے ہوئے کارتوس انقلاب نہیں لاسکتے،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس کامیاب جلسہ پر عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، عوام نے بتادیا ہے کہ لاہور، پنجاب ،پاکستان تحریک انصاف کا ہے،چوہدری سرور نے کہا کہ عوام نے بتادیا ہے کہ عمران خان ہی ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں، ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں انصاف کے کہڑے میں سب برابر ہوں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاکستان میں ساری طاقت بلدیاتی اداروں کے پاس ہوگی، عوام کی جدوجہد سے عمران خان اور تحریک انصاف کو کامیاب کرانا ہے۔

پارٹی رہنما شیریں مزاری نے جلسے سے خطاب کے دوران  کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم اور پاسپورٹ کوعزت دلائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دولت ہی نہیں لوٹی بلکہ ملک کو بھی رسوا کیا۔جلسے میں  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔ 

مینار پاکستان گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا پاور شو، فواد چودھری کا خطاب جاری

پاورشو جلسے کے شروع میں فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جہاں ہزاروں مریم کی ماوں کو وہی علاج کی سہولیات دی جائیں گی جیسی مریم نواز کی ماں کو میسر ہیں،ہمیں اشرافیہ کا پاکستان قبول نہیں، ہمیں امیر اور غریب کیلئے ایک پاکستان چاہیئے،عمران خان کے پاکستان میں امیر غریب برابر ہونگے،آج اس ملک میں دو الگ قانون ہیں، صحت کی سہولیات کا فقدان ہے، عمران خان کے پاکستان میں یہ نہیں ہوگا۔ 

جلسہ گاہ میں "کھلاڑی"پانی کی بوتلوں پرٹوٹ پڑے,پانی کی بوتلیں دیکھتے ہی کارکنوں کی چھیناچھپٹی شروع ہوگئی,پیاسےکھلاڑیوں نےرہنماؤں کی ہدایات بھی نظراندازکردیں,پانی کی چھیناچھپٹی سےجلسےمیں بدمزگی کاماحول.سینیئررہنماؤں نےبعدازاں صورتحال کوکنٹرول کرلیا.

 وزیراعلٰی کے پی کے پرویز خٹک اور سپیکراسد قیصر بھی جلسے  میں پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔جلسہ گاہ میں خواتین اورفیملیز کے لیے الگ انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔120 فٹ لمبا،32 فٹ چوڑا اور 24 فٹ اونچا اسٹیج تیارکر لیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ جلسے کےلیے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف  بنایا گیا ہے۔ شرکا کو تین مقامات پر چیکنگ کے بعد جلسہ گاہ جانے کی اجازت ملے گی۔ جلسہ گاہ میں 5 داخلی راستے رکھے گئے ہیں۔ وی آئی پیز ، مردوں اور خواتین کو علیحدہ علیحدہ راستوں سے گزارا جائے گا۔ جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔

 سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں ہونے والے آج کے جلسے کیلئے ٹریفک کا پلان جاری کردیا، 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔اس خصوصی ٹریفک پلان کے مطابق جلسہ گاہ میں آمد کے لئے دو انٹری پوائنٹس جبکہ وی آئی پیز کے داخلے کے لئے الگ پوائنٹ مختص کیا گیا ہے، پارکنگ کے مقامات میں فورٹ روڈ، مولانا احمد علی روڈ، آؤٹ گیٹ، لاری اڈا سروس روڈ شامل ہیں۔ جلسہ گاہ اور ملحقہ شاہراہوں پر پانچ سو سے زائد وارڈنز شہریوں کی رہنمائی کریں گے۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق مختلف شاہراہوں پر ڈائیور شنز لگادی گئی ہیں، نیازی چوک سے لوڈر گاڑیاں رنگ روڈ کی جانب موڑ دی جائیںگی، ضلع کچہری سے آؤٹ فال روڈ کا متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا، لاری اڈا سے نکلنے والی بسیں سبزی منڈی کا راستہ اختیار کریں گی جبکہ عمران خان آؤٹ گیٹ سے داخل ہوکر میوزیم گول چکر سے اسٹیج پر آئیں گے۔

سی ٹی او رائے اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ شہری آمدورفت کیلئے رنگ رو ڈ کوزیادہ سے زیادہ استعمال کریں،رنگ روڈ،لوئرمال،آؤٹ فال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ،کینال روڈ،فیروزپورروڈہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے، شہری پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یاد گار مینار پاکستان میں عمران خان کا پاور شومیں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،خواتین کا جوش و خروش اور رقص دیدنی رہا،دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا نیا پاکستان" کا نعرہ لگائے آج عمران خان کا مینار پاکستان میں پاور شو کا مظاہرہ کررہے ہیں، اس موقع پر خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں۔ کسی نے منہ پہ پی ٹی آئی کا پینٹ کرایا تو کوئی جھنڈے اٹھائے تحریک انصاف کو سپورٹ کرتا نظر آیا۔

کھلاڑیوں کا لہوگرمانے کیلئے  نیا ترانہ تیار کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے نعرہ چاروں صوبوں کی جان میراکپتان ، عمران خان کے نام سے بنایا گیا ہے، جلسے میں عمران خان کی 22سالہ جدوجہد پر فیصل جاوید کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم دکھائی جائے گی ۔ جلسے میں حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں بھی سکرین کے ذریعے دنیا کو دکھائی جائیں گی۔ارض پاک سے وفاداری کا حلف خصوصی طور پر پروگرام کا حصہ ہے ۔نامور گلوکار مادر وطن کی عقیدت میں ملی نغمے پیش کریں گے اور شرکاءکا لہو گرمائیں گے ۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:تحریک انصاف کا آج مینار پاکستان پر جلسہ، کپتان کی تقریر کےنکات سامنے آگئے
 گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے   میوزیکل کنسرٹ کا  اہتمام کیا گیا جس میں عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، ابرار الحق اور دیگر ز نے شرکت کی اور پارٹی ترانے گا کر کارکنوں کا لہو گرمایا۔ عمران خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا جائزہ لیا ۔پی ٹی آئی انتظامیہ کے مطابق جلسہ تاریخی ہوگا اور عمران خان اپنا 10 نکاتی پارٹی پالیسی پیش کریں گے۔