ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور: سروس انڈسٹریز فالو آن کا شکار!

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 405 رنز کے جواب میں سروس انڈسٹریز پہلی اننگز میں 91 رنز پر ڈھیر

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور: سروس انڈسٹریز فالو آن کا شکار!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور سروس انڈسٹریز کے درمیان میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، سروس انڈسٹریز کی ٹیم پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہوگئی۔

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز بنائے، یو سی پی کی جانب سے دانیال احمد اور حارث خان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

سروس انڈسٹریز کے علیم امتیاز نے یو سی پی کی اننگز کے دوران 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

405 رنز کے جواب میں سروس انڈسٹریز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، علیم امتیاز 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے محمد اسد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ علی اسلم اور حارث خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

فالو آن کے بعد سروس انڈسٹریز کی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، جہاں اسے میچ میں واپسی کے لیے خسارہ ختم کرنے کے ساتھ ایک بڑا ہدف بھی ترتیب دینا ہوگا۔