ویب ڈیسک : اداکارہ علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجریز کے طعنے دینے والوں کوکھری کھری سنادیں۔
علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ وہی لوگ جو سرجریز‘ کا شور مچاتے ہیں، میرے ڈی ایمز میں آ کر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میرا چہرہ اتنا سلم کیسے ہوا اور میں اتنی پتلی کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ اگر تم مجھ جیسی نظر نہیں آ سکتیں یا اس کی استطاعت نہیں رکھتیں تو یہ تمہاری غلطی ہے میری نہیں، لڑکیوں کو سرجریز کے طعنے دینا ناقابلِ رحم حرکت ہے، حقیقت یہ ہے کہ صرف وہی لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو اندر سے خود کو بدصورت محسوس کرتے ہیں۔
علیزے شاہ پہلے بھی خود پرلگنے والے پلاسٹک سرجریز کے الزامات مسترد کر چکی ہیں اور دعویٰ کر چکی ہیں کہ ان کی خوبصورتی قدرتی ہے۔
چند روز قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک’’ گیٹ ریڈی ود می ‘‘ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بعد شائقین نے انہیں مبینہ سرجریز کے باعث کورین نظر آنے پر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے علیزے شاہ کی ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے گئے تھے، جس میں بعض نے ان کی تعریف کی جبکہ اکثر نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔