ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا بڑا پیغام

فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا بڑا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے فائنل سے قبل پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اور اس سے پہلے اس ٹیم نے جو جذبہ دیکھایا اس پر فخر ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم شاید بہت اچھا نہیں کھیلے مگر یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم کبھی ہار نہیں مانے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آنے میں 41 سال لگے۔ آج کا میچ بڑا شاندار ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کیلئے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہوسکتا ہے۔ فائنل میچ کیلئے حارث رؤف کو مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ابھیشک شرما، تلک ورما اور ہاردک پانڈیا کو بھی فٹ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔