ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس ،سیف سٹی نےخبر دار کر دیا

شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس ،سیف سٹی نےخبر دار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  شہریوں کو جعلی ای چالان ایس ایم ایس موصول ہونے کے واقعات پر سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کر دیا ہے۔

 ترجمان سیف سٹی کے مطابق ادارہ کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں سے بینک تفصیلات یا کسی بھی مالی معلومات کا تقاضا نہیں کرتا۔ ای چالان صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی نمبر سے موصول ہونے والا پیغام جعلی تصور کیا جائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلساز افراد شہریوں کو کسی لنک پر کلک کروانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان سے رقم لوٹ سکیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک میسج پر ادائیگی نہ کریں اور ایسی کسی بھی صورتحال میں فوری طور پر 15 یا ایف آئی اے سے رجوع کریں۔

سیف سٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ادارے کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں اور عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے فراڈ میسجز سے محتاط رہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔