ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی

ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف اہم ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جسپریت بمراہ اور شیوم دوبے کی واپسی متوقع ہے، جنہیں فیصلہ کن میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ دونوں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف میچ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔
شیوم دوبے کی شمولیت بھارت کی مڈل آرڈر کو تقویت دے سکتی ہے، جبکہ بمراہ کی واپسی سے بولنگ لائن اپ کو مزید مضبوطی ملے گی۔
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی شمولیت اب تک غیر یقینی ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کروایا اور ہیمسٹرنگ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ہاردک کو فائنل کے لیے "فٹ اور دستیاب" قرار دیا ہے، تاہم ان کی مکمل فٹنس کا اندازہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کی یہ ممکنہ تبدیلیاں پاکستان کے خلاف زیادہ متوازن اور تجربہ کار کمبی نیشن میدان میں اتارنے کی کوشش ہے تاکہ وہ روایتی حریف کے خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی سابقہ دو فتوحات نے انہیں ذہنی برتری ضرور دی ہے لیکن ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹ کے فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر برابر ہوگا۔فائنل آج شام 7:30 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں کرکٹ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔