ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک امریکا بحری تعلقات میں نئی پیش رفت، کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل سے ملاقات کی

پاک امریکا بحری تعلقات میں نئی پیش رفت، کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل سے ملاقات کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: پاک امریکا بحری تعلقات میں نئی پیش رفت,امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دو روزہ دورہِ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا، دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے عملہ نے تربیتی سیشنز اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا، ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ تھا۔

دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ بھی کیا۔

یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان خطہ میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

یو ایس ایس وین ای میئر کے دورہ سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔