عابد چودھری: غیرملکی وچینی باشندوں، سیاحوں کی سکیورٹی کےپیش نظرایس پی یو کی تشکیل نوکافیصلہ، ریجنل دفاترکاقیام،جدیدٹریننگ ماڈیولز،لاجسٹکس سےایس پی یوکی استعدادکارمیں اضافہ ہوگا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو ہیڈکوارٹرز مناواں کا دورہ کیا، ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین ہمراہ تھے، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر، سی ٹی او لاہور ڈی آئی جی اطہر وحید، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر سیف سٹیز عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔
ڈی آئی جی ایس پی یو غازی محمد صلاح الدین نے یونٹ کےسکیورٹی مانیٹرنگ سسٹمز بارےبریفنگ دی، آئی جی نےریجنل سطح پرایس پی یو کی تنظیم نو کیلئےسفارشات پرمبنی لاز ڈرافٹ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل کا حکم دیا۔
دیگریونٹس کی طرح ایس پی یواہلکاروں کیلئےبھی سروس سٹرکچر، پروموشن روڈمیپ بنانےکی ہدایت کی۔
ضلعی پولیس میں شمولیت کےبعدایس پی یواہلکارسروس کیریئرمیں اگلےعہدوں پرترقی کےاہل ہونگے۔
آئی جی پنجاب نے ایس پی یو کے لدھیکی میں زیرتعمیر ہیڈکوارٹر کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو کے آپریشنل و سکیورٹی امور میں فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کاروں، سیاحوں کو محفوظ ترین ماحول فراہم کر رہا ۔