لکس سٹائل ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کی تفصیل سامنے آ گئی

Lux Style Awards Nominations, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22ویں سالانہ حتمی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

 لکس سٹائل ایوارڈز کے لیے عام نامزدگیوں میں سے شارٹ لسٹ کی گئی فلمز، ڈراموں اور اداکاروں سمیت فیشن اور میوزک کی کیٹیگریز کی حتمی نامزدگیوں میں حیران کن طور پر اس بار فلم کی کیٹیگری میں مہوش حیات کو نامزد نہیں کیا گیا۔ ’ٹیلی وژن، فلم، فیشن اور موسیقی‘ کی کیٹیگریز میں سے ہر کیٹیگری میں پانچ نامزدگیاں دی گئی ہیں،اب ہر کیٹیگری میں پانچ نامزدگیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا، 

 انتظامیہ نے ایوارڈز کی تقریب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر ایوارڈز کی تقریب اکتوبر کے اختتام یا پھر نومبر کے آغاز میں ہوگی۔

ٹیلی وژن کی نامزدگیاں ، ویوورز چوائس،بہترین ٹی وی ڈرامہ،"ہم تم","کیسی تیری خود غرضی","سنگ ماہ","میرے ہم سفر","صنف آہن" شامل ہیں ,جس میں بہترین ٹی وی اداکار,دانش تیمور," کیسی تیری خود غرضی" سے،"فرحان سعید"," میرے ہمسفر",عاطف اسلم،" سنگ ماہ",فیروز خان" حبس" اور ارسلان نصیر  کو "پرستان" سے نامزد کیا گیا ۔بہترین ٹی وی اداکارہ میں  رمشا خان کو " ہم تم",ہانیہ عامر کو " میرے ہمسفر",عائزہ خان  کو " چوہدری اینڈ سنز",یمنیٰ زیدی کو " بختاور",حبا بخاری کو " میرے ہم نشیں" کو مزد کیا گیا۔بہترین ٹی وی لانگ سیریل میں "مشکل","بیٹیاں","سیانی","پرستان" اور"وہ پاگل سی"کو نامزد کیا گیا۔

ٹیلی وژن - کرٹکس چوائس میں  بہترین اداکار کی  کیٹیگری  میں بلال عباس خان  کو "دوبارہ"،فرحان سعید خان  کو " میرے ہم سفر",یاسر حسین  کو" ایک تھی لیلیٰ",نعمان اعجاز  کو" کیسی تیری خود غرضی",فیصل قریشی  کو" دل مومن"کو نامزد کیا گیا۔بہترین اداکارہ میں سے حدیقہ کیانی  کو  "دوبارہ",ہانیہ عامر کو " میرے ہم سفر",اقرا عزیز کو" ایک تھی لیلیٰ",سجل علی کو" صنف آہن",یمنیٰ زیدی  کو " بختاور"کو نامزد کیا گیا۔

 بہترین ہدایت کار  احسن طالش کو" چوراہا",ندیم بیگ  کو " صنف آہن",سیفی حسن  کو  "سنگ ماہ" ,شاہد شفات  کو"بختاور",یاسر حسین  کو " ایک تھی لیلیٰ"کو نامزد کیا گیا۔بہترین لکھاری فائزہ افتخار  کو" ایک تھی لیلیٰ",مصطفیٰ آفریدی کو "سنگ ماہ',نادیہ احمد کو " بختاور",قیصر حیات  کو " عشق لا",عمیرہ احمد کو " صنف آہن" کو نامزد کیا گیا۔

 فلم کے  ویوورز چوائس میں سے بہترین فلم کی  کیٹیگری  میں "جوائے لینڈ","کملی","لندن نہیں جاؤں گا","قائد اعظم زندہ باد","ٹچ بٹن" کو نامزد کیا گیا۔بہترین اداکار میں فہد مصطفیٰ  کو " قائداعظم زندہ باد",عمران اشرف  کو " دم مستم",فرحان سعید کو " ٹچ بٹن",فیروز خان کو "  ٹچ بٹن",ہمایوں سعید کو " لندن نہیں جاؤں گا" کو نامزدکیا گیا۔بہترین اداکارہ صبا قمر کو" کملی"،کبریٰ خان کو"لندن نہیں جاؤں گا",علینہ خان کو " جوائے لینڈ",ماہرہ خان کو"قائداعظم زندہ باد",ہانیہ عامرکو" پردے میں رہنے دو" کو نامزد کیا گیا۔

فلم - کریٹکس چوائس کی بہترین فلم کی کیٹیگری  میں  "دم مستم","گھبرانا نہیں ہے","جوائے لینڈ","کملی","قائد اعظم زندہ باد" کو نامزد کیا گیا۔

 بہترین ہدایت کار میں "جوائے لینڈ " سے صائم صادق،"کملی" سے  سرمد کھوسٹ،"پردے میں رہنے دو " سے  وجاہت رؤف اور "چکر" سے یاسر نواز کو نامزد کیا گیا ہے۔