شہری احتیاط کریں ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

شہری احتیاط کریں ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : شہر میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں روز با روز اضافہ ہو رہا ہے۔ 

 چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی544وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں19 گھروں سے لاکھوں روپے  مالیت کا سامان چرا لیا۔پولیس کے مطابق   ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر34افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔  ڈاکوﺅں نے جھپٹا مار کر87شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزارروپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔ ڈاکوؤ ں نے اسلحہ کے زور پر مقامات سے شہریوں سے 5موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی۔64موٹرسائیکلیں چوری،1دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی332وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ پولیس نے روایتی کاروئیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔