سانحہ 9 مئی: جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں اہم پیشرفت

سانحہ 9 مئی: جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں اہم پیشرفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سانحہ 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پراسیکیوشن نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادیے  ہیں۔پراسکیوشن کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے جو چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ان مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ  اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نامزد ہیں۔

اس کے علاوہ چالان میں خدیجہ شاہ اور  صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں داخل کرایا ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے اہم سرکاری اور دفاعی اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں شہدا کی یادگاروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

سانحہ 9 مئی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جن میں اعجاز چوہدری، میاں محمود، شہریار آفریدی، عمر سرفراز، یاسمین راشد اور دیگر شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer