لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا

 پیف پارٹنر سکول،بورڈآف ڈائر یکٹرز ،وزیراعلیٰ پنجاب،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پروگریسو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی پنجاب سے پیف پارٹنر سکولوں کو معاوضوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لا وارث ہونے سے لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔تین لاکھ سے زائد اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے سے فاقوں پر مجبور ہو گئے۔ پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اجمل اشفاق کا کہنا ہے کہ ادارے کا ایم ڈی، بورڈآف ڈائر یکٹرز اور چیئرمین نہ ہونے سے ادارہ لاوارث پڑا ہے،افسران موجود نہ ہونے سے لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں ہے۔

اجمل اشفاق نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کی ادائیگیاں نہ ہونے سے اساتذہ فاقوں تک جا پہنچے ہیں،اہم عہدوں پر فوری تعیناتی کر کے فی الفور سکولوں کو پیمنٹ جاری کی جائے تاکہ تعلیمی تسلسل جاری رکھا جا سکے۔