اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کونکالیں گے؛ شہباز شریف

Shahbaz Sharif new statement about ishaq dir
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کامیاب بنائیں ، اسحاق ڈار کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں،گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کےا جلاس میں اظہار خیال کرتے کہا ثمرقند دورہ بھی کامیاب رہا ،چین ،روس اور دیگر ممالک کےرہنماوں سے بات چیت ہوئی،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مزید اقدامات پر پاکستان کے موقف کی تائید کی گئی، اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں میں نے اپنے ملک کو درپیش مسائل کا مقدمہ رکھا،اتحادی حکومت تمام صورتحال سے کامیابی سے نکلنے کی کوشش کرے گی،ہمارادورہ امریکہ کامیاب رہا ،ہم نے غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا، مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کامیاب بنائیں، مفتاح اسماعیل نے بھی پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا، اسحاق ڈار کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کونکالیں گے ، اسحاق ڈار نے ماضی میں وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا تھا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر وزیراعظم کی جانب سے اسحاق ڈار کو مبارکباد دی گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسحاق ڈار منجھے ہوئے سیاستدان ہیں, اسحاق ڈار ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار اداکریں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer