نہم،دہم کا امتحان دینے والے طلبہ کیلئے بڑی خبر

 Lahore board metric second Annual Exams
کیپشن: Metric Exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے نہم، دہم جماعت کے دوسرے سالانہ امتحان کے لئے رولنمبر سلپ جاری کردی، امتحان 6 اکتوبر سے شروع ہوگا، 43 ہزار امیدوار شرکت کریں گے.

تفصیلات کےمطابق  لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نہم اور دہم جماعت کا دوسرا سالانہ امتحان 6 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امیدواران کو رولنمبر سلیپس جاری کر دی گئی ہیں، لاہور بورڈ نے امتحان کے لئے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی ہے,

دوسرے سالانہ امتحان میں 43 ہزار امیدوار شرکت کریں گے، سالانہ امتحان دو گروپس میں لیا جائے گا،صبح کا پرچہ 8:30 اور دوپہر کا پرچہ 1:30 بجے ہوگا، امیدواروں کو امتحانی مراکز میں آدھا گھنٹہ پہلے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer