سرکاری فوڈکنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات

 سرکاری فوڈکنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سرکاری فوڈکنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات ہوئی ہے۔ 

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بہادر کے مطابق مسلح ملزمان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے گھر سے کروڑوں کا کیش اور مال لے گئے۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے میں سکندر علی  نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے، مدعی کے مطابق وہ حکومت سندھ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا کام کرتے ہیں۔

مدعی نے بتایا کہ وہ رات پونے بارہ بجے گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔سکندر علی کے مطابق ایک نے ان کے سر پر پستول رکھا اور اندر جانے کا کہا، بات نہ ماننے کی صورت میں ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، گھر کے اندر جاکر ملزمان نے انہیں پورے گھر والوں سمیت کمرے میں بند کر دیا۔ 

ملزمان نے الماری میں رکھی ہوئی نقد رقم 1 کروڑ 70 لاکھ خی رقم،  55 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ لیے۔ 

Ansa Awais

Content Writer