چیئرمین سینیٹ نے شیری رحمان کو ایوان کی دادی کا خطاب دیدیا

Sadiq Sanjrani
کیپشن: Sadiq Sanjrani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو ایوان کی دادی کا خطاب دیدیا۔

گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب کسٹوڈین آف دی ہاؤس نے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو ایوان کی دادی قرار دیا۔

شیری رحمان نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی دادی ضرور ہوں لیکن کسی کی دادا گیری نہیں چلنے دوں گی، شیریں رحمان کے جملوں پر ایوان میں قہقہے گونج اُٹھے۔