افغانستان میں ظاہر شاہ دور کا آئین نافذ  کرنے کا فیصلہ

king zahir shah and hamid karzai
کیپشن: king zahir shah/karzai
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں عارضی طورپر ظاہر شاہ دورحکومت کا آئین نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے کہا ہے کہ اسلامی امارت میں افغانستان کے سابق بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو عارضی طور پر نافذ کیا جائے گا۔ وزیر انصاف نے یہ بات چین کے سفیر وانگ یو کے ساتھ ملاقات میں کہی ۔اس ملاقات میں وزیر انصاف نے کہا ہے کہ غیر شرعی اور اسلامی امارت کے اصولوں کے خلاف حصوں کے علاوہ اسلامی امارت سابق بادشاہ محمد ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو نافذ کرے گی تاہم اس میں سے وہ حصے نکال دئیے جائیں گے جو اسلامی شریعت اور اسلامی امارات کے اصولوں کے  خلاف ہوں گے۔یادرہے سابق صدر حامد کرزئی کے دور حکومت کے پہلے برسوں میں بھی ظاہر شاہ کے آئین کو نافذ کیا گیا تھا۔طالبان نے کہا تھا کہ وہ شریعت کے مطابق ملک میں نیا آئین نافذ کریں گے۔افغانستان کا موجودہ آئین جنوری 2004 میں بنایا گیا تھا۔