ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین اہم ملکی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ سندھ سیّد غوث علی شاہ سمیت دو اہم ملکی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی، سابق وفاقی وزیر سیّد ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مرتضی مہیسر نے پیر کو گورنر ہائوس کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی  اور پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے، ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ غوث علی شاہ یکم جنوری 1934ء کو خیرپور میں پیدا ہوئے، وہ 6 اپریل 1984سے 6 اپریل 1988ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے، اس کے علاوہ وہ وزیر دفاع اور وزیر تعلیم کے وفاقی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ 

 

Sughra Afzal

Content Writer