کیولری گراؤنڈ میں گھر سے امریکی خاتون کی لاش برآمد

کیولری گراؤنڈ میں گھر سے امریکی خاتون کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچودھری)لاہور میں کیولری گراؤنڈ میں گھر سے امریکی خاتون کی لاش ملی،،خاتون کی شناخت 80سالہ میری علی کے نام سے ہوئی ،خاتون کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کےفیکٹری ایریاکیولری گراؤنڈ میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی،خاتون کی شناخت میری علی کے نام سے ہوئی ہے،عمر 75/80 سال جو کہ امریکن فارنر ہے میری علی کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھی۔۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کرتحقیقات کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے جرائم نے لوگوں کی ناک میں دم کررکھا ہے، آئے روز قتل کی واردات یازیادتی کے لرزہ خیز واقعات ہورہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس کو گاڑیوں کی خریداری اور مینٹیننس کے لیے تین ارب 18 کروڑ کے اضافی فنڈز جاری ہوئے، لیکن لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم گذشتہ سالوں کی نسبت بڑھے۔ گھروں اور دکانوں میں ڈاکووں کی لوٹ مار کے واقعات میں 11 فیصد اضافہ ہوا، قتل کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا۔ دو ہزار انیس میں 2 ہزار436 افراد قتل ہوئے جبکہ 2020 میں 2 ہزار 593 افراد قتل ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer