دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، وارڈنز ہی ٹریفک قوانین کی دھجیاں اُڑانے لگے

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، وارڈنز ہی ٹریفک قوانین کی دھجیاں اُڑانے لگے
کیپشن: City42 - Traffic Wardens Helmet
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، فیروز پور روڈ پر ٹریفک وارڈنز بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلاتا رہا، سٹی 42 نے فوٹیج حاصل کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے ہیلمٹ نہ پہننے پر ہزاروں چالان کاٹ دیئے لیکن ان کا اپنا چالان کون کرے گا؟  فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن فیروز پور روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا ہے۔ کیمرے کی آنکھ سے بچنے کے لئے وارڈن نے موٹر سائیکل بھگانے کی کوشش کی، تاہم ناکامی پررفتار کم کر لی۔ دوسری جانب شہریوں نے قانون نافذ کرنے والوں کو خود بھی قانون کا پابند ہونے کا مطالبہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer