ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی کیٹیگری میں شامل قومی کرکٹر محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار

بی کیٹیگری میں شامل قومی کرکٹر محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے میں نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے۔محمد رضوان نے اپنے مطالبات رکھے جو  منظور ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیےتھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا، محمد رضوان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے، محمد رضوان نے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے، محمد رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے۔