ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اسٹریٹ فوڈ سیفٹی پروگرام کا باقاعدہ آغاز

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اسٹریٹ فوڈ سیفٹی پروگرام کا باقاعدہ آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹریٹ فوڈ سیفٹی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

پروگرام کے تحت ٹھیلوں، ڈھابوں اور ریڑھیوں پر فروخت ہونے والے کھانوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیا چیکنگ نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب برکت مارکیٹ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں معاونِ خصوصی وزیرِاعلیٰ پنجاب سلمٰی بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے شرکت کی۔
پہلے مرحلے میں لاہور کی 24 مارکیٹس میں 238 چھوٹے فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 867 فوڈ ہینڈلرز کو فوڈ سیفٹی ٹریننگ دی گئی اور 477 ہینڈلرز کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔
افتتاح کے موقع پر فوڈ ہینڈلرز کو مفت فوڈ سیفٹی کٹس بھی فراہم کی گئیں,پروگرام کا آغاز لاہور کی مختلف مارکیٹس, بشمول نیلا گنبد، جیل روڈ، ریگل چوک، ہال روڈ، مون مارکیٹ، شادمان، چوبرجی، لبرٹی اور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس پروگرام کا دائرہ کار جلد ہی پورے صوبے میں اٹک سے راجن پور تک وسیع کیا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔