کاوش میمن، احسن عباسی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1046 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1046 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی سطح بحال ہو گئی۔فی الوقت ہنڈریڈ انڈیکس 1,63,210 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کی قیمت 281.01 روپے سے کم ہو کر 280.95 روپے ہو گئی ہے۔