قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نےمحکمہ جیل کو2ارب60کروڑروپےجاری کردیئے.
محکمہ جیل کوجیل سیف سٹی پروجیکٹ کیلئےیہ فنڈزجاری کئےگئے,اس فنڈسےجیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے,جیلوں میں واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز اور فیس ریگنائزڈآلات لگائےجائینگے,یہ منصوبوں ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا,محکمہ خزانہ جیلوں کیلئے 2.4 ارب روپے بعد میں جاری کرے گا.
پنجاب کی یونین کونسلزکی تنخواہوں ودیگراخراجات کیلئے 1 ارب 20 کروڑ جاری کئے گئے،سول ڈیفنس ورکرز کی تنخواہوں کیلئے 14 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے گئے،وزیراعلیٰ کرائم سرویلنس یونٹ کے قیام کیلئے 7 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ مذکورہ محکموں کے اکاؤنٹ میں آن لائن کردیا۔