ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی : صرف 6گھنٹوں میں شہریوں پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان جاری

کراچی : صرف 6گھنٹوں میں شہریوں پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسامہ ملک: کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد صرف 6گھنٹوں میں شہریوں پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے جاچکے ہیں۔

 ٹریفک پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2,662 چالان کیے گئے جن میں اوور اسپیدنگ پر 419، لین لائن کی خلاف ورزی پر 3، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1,535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، رانگ وے ڈرائیونگ پر 3، کالے شیشے لگانے پر 7، غلط پارکنگ پر 5 اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 32 چالان شامل ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی اور رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کے لیے یہ ٹریک اہم قدم ہے اور آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ای ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا اور اس کے ذریعے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12,000 تک بڑھائی جائے گی اور نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی۔ عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے ٹریک مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔