ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس نے سموگ اور آلودگی کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔

 ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کریک ڈاؤن میں 14 مقدمات درج اور متعدد قانون شکن گرفتار کیے گئے۔

115 افراد کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 53 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 13، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 86، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 10 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 1642 مقدمات درج اور 1571 افراد گرفتار کیے گئے۔ 60 ہزار سے زائد افراد پر 15 کروڑ روپے سے زیادہ جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 15 ہزار 806 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے شاہراہوں، صنعتی علاقوں اور دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔