ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور : گارڈن ٹاؤن کےعلاقے میں ڈمپرکی ٹکرسے19 سالہ نوجوان جاں بحق

 لاہور : گارڈن ٹاؤن کےعلاقے میں ڈمپرکی ٹکرسے19 سالہ نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔واقعہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ تیز رفتار ڈمپر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ ملزم ڈرائیور کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔