لاہور میں ٹریفک حادثات کے 264 مقدمات

Traffic accidents in Lahore; 264 cases registered in Police during nine months, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سبب بننے والے ڈرائیوروں کے خلاف پولیس بھی متحرک ہو گئی۔

رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف تھانوں میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے 264 مقدمات درج کروائے گئے۔

ٹریفک حادثات میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 69 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔صدر ڈویژن ٹریفک حادثات کے 53 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

کینٹ ڈویژن ٹریفک حادثات کے 41 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 38، سٹی ڈویژن میں ٹریفک حادثات کے 35 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات کے 28 مقدمات درج کئے گئے