9 مئی کوگوجرانوالہ کینٹ پر حملہ، گوجرانوالہ پولیس کی عمران خان اور شاہ محمود سےتفتیش 

Gujranwala Cant, May Nine Attacks, Adiala Jail, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: راولپنڈی  کی اڈیالہ جیل میں گوجرانوالہ کینٹ کے تھانہ کی پولیس نے  9 مئی واقعات پر چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے ہفتہ کے روز تفتیش کی۔

تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کی پولیس ہفتہ کی صبح اڈیالہ جیل پہنچی۔ تفتیسی ٹیم کی قیادت گوجرانوالہ میں قائم جے آئی ٹی کےممبر انسپکٹر طاہر کر رہے ہیں۔پولیس ٹیم قانونی ضابطے پورے کرکے جیل کے اندر روانہ ہو گئی۔

گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم نے چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق  پولیس ٹیم نے سوا گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔

مختلف سوالات پوچھنے کے بعد ٹیم جیل سے واپس گوجرانوالہ چلی گئی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو لاہور، اسلام آبد اور کئی دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے جتھے بنا کر گوجرانوالہ کینٹ کے جی ٹی روڈ پر واقع داخلی دروازہ پر حملے کئے تھے اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا تھا۔ ان سرگرمیوں کے مقدمات تھانہ کینٹ میں درج ہوئے تھے جن کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی اور کئی ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے کچھ اب جیل میں ہیں جبکہ کچھ کی عدالتوں سے ضمانتیں ہو چکی ہیں۔