طنزیہ ٹویٹ پر گلوکار علی ظفر نے زمبابوے کے صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کرارا جواب  

علی ظفر،گلوکار،زمبابوے،صدر،ٹویٹ،سٹی42
کیپشن: Ali Zafar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر نے بھی زمبابوے کے صدرکو پاکستانی کرکٹ ٹیم اور جعلی مسٹر بین سے متعلق طنزیہ ٹویٹ پر جواب دیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی ٹیم یہاں سے واپس اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی، دیکھ لینا اگلے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھیل پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست  کے بعد ٹویٹ میں زمبابوے کے صدر ن  ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگے پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ ’آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجیں‘۔

شہباز شریف نے زمبابوین صدر کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں لیکن ہمارے پاس اصل کرکٹ کا جذبہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خوشگوار انداز میں مزید لکھا تھا کہ ہم پاکستانیوں کو واپس آنے کی مضحکہ خیز عادت ہے۔