4 نومبر کو چھٹی کا اعلان

Holiday
کیپشن: Holiday
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے 4 نومبرکو چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے دیوالی کے تہوار پر ہندو ملازمین کے لیے 4 نومبر بروز جمعرات کو چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری، نیم سرکاری کارپوریشنز اور لوکل کونسل کے ماتحت اداروں کے ہندو اقلیتی ملازمین کو جمعرات کو چھٹی ہوگی۔

واضح رہے کہ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے، اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔

اس حوالے سے اماوس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔ یہ تہوار شمسی قمری ہندو تقویم کے مہینے کارتیک کے حساب سے منایا جاتا ہے، گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں آتا ہے۔

دیا جلانا اور رنگولی دو ایسے جز ہیں جن کے بغیر دیوالی کو نامکمل تصور کیا جاتا ہے، اس روز بچے آتش بازی کرتے ہیں جبکہ مندروں میں ’لکشمی‘ کی پوچا کا خاص اہتمام کیا جاتا اور مندر آنے والوں کو پرساد تقسیم ہوتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer