ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکرم چیمہ کی گرفتاری،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا معاملے کی تحقیقات کا حکم

PTI
کیپشن: Akram cheema
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکرم چیمہ کی گرفتاری کا معاملہ، رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  اکرم چیمہ کی جانب سے  تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ  اکرم چیمہ کو  قومی اسمبلی کے احاطے سے سپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتار کیا گیا جو قومی اسمبلی کے قواعد کے قاعدہ 106 کی خلاف ورزی ہے جبکہ انہیں 3 گھنٹے تک تھانہ سیکرٹریٹ میں حبس بے جا میں رکھا گیا۔

یہ واقعہ پورے ایوان اور سپیکر قومی اسمبلی کی توہین کے علاوہ قومی اسمبلی کے قواعد کی خلاف ورزی ہے، تحریک استحقاق کو قومی اسمبلی قواعد کے تحت منظور کیا جائے اور کمیٹی کو بھیجا جائے۔