ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن کشمیری طلبا کو مہنگا پڑ گیا

Kashmir students suporting pakistan team
کیپشن: Pakistan Vs India
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   انتہا پسند بھارتی حکومت کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہار اور پاکستان کی فتح ہضم نہیں ہوئی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 7 افراد کیخلاف نفرت پھیلانے اور سائبر ٹیررازم کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشمیری طلبا سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اتر پردیش کے انتہاپسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کیخلاف غداری کی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی پولیس حکام نے کہا ہے کہ آگرہ سے گرفتار طلبا نے پاکستان کی جیت پر ’بھارت مخالف اور پاکستان کی حمایت‘ میں نعرے لگائےتھے گرفتاریاں بی جے پی ارکان کی درخواست پر عمل میں آئیں ۔ کشمیری طلبا پر نفرت پھیلانے اور سائبر ٹیررازم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے دوسری طرف گرفتار طلبا کو تعلیمی اداروں سے پیر کے روز ہی نکال دیا گیا تھا۔ کالج انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف پر مبنی واٹس ایپ اسٹیٹس کو جواز بنا کر طلبا کا داخلہ منسوخ کردیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر